• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بدعنوان ٹولہ‘فیصل واوڈا استعفیٰ دیں‘پیپلزپارٹی کا مطالبہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی نے وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا بد عنوانی کے مرتکب ہوئے اور اپنے ملازم کے نام پر جائیداد بنائی، یہ حکومت بدعنوان ٹولہ ہے ان کا احتساب کون کرے گا،چیئرمین نیب متنازع ہوچکے ۔انہوں نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نہیں بلکہ وزیراعظم کے ٹیکس کے ترجمان ہیں اسی لیے ان پر کوئی جے آئی ٹی نہیں بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے شبر زیدی گروپ کو مفاد ملے گا،۔نفیسہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ سلیکٹڈ احتساب ہورہا ہے جبکہ یہ عمل بلاتفریق ہونا چاہیے، چیئرمین نیب متنازع ہوچکے ہیں، ان کے خلاف ریفرنس کے لیے قیادت مشاورت کررہی ہے۔ چیئرمین نیب نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ سوشل میڈیا پر ایک وزیر کے خلاف دستاویزی ثبوت گردش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین