• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، تاجر برادری سے انکم سپورٹ ٹیکس لیوی کی وصولی روک دی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پشاور کی تاجربرادری سے انکم سپورٹ ٹیکس لیوی کی وصولی روک دی اورکمشنر انکم ٹیکس اورڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس سے جوا ب مانگ لیا ،قانون2013 میں لاگو تھا،کمزور ملکی معیشت کے باعث ختم کر دیا گیا، لاکھوں کے نوٹسز کے اجرا سےتاجر برادری میں بے چینی پھیل گئی ،فاضل بنچ نے پشاور کے تاجر برادری کے نمائندے حسنین خورشید سمیت دیگر صنعتکاروں کی رٹ کی سماعت کی دوران سماعت ان کے وکیل شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ کمشنر انکم ٹیکس نے پشاور کے تاجربرادری کو لاکھوں روپے انکم سپورٹ ٹیکس لیوی کے نوٹسز بھجوائے ہیں اوریہ ٹیکس منقولہ جائیدادکے اشاریہ پانچ فیصد کے تناسب سے وصول کیاجاتاہے ، یہ قانون 2013میں لاگو ہواتھا جسے 2014میں ختم کردیاگیا۔
تازہ ترین