• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی،موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے 2 بچے لاپتہ

میانوالی میں بارش اور پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سوار دادا اور دو کم عمر پوتے نہر میں گر گئے، دادا کو نکال لیا گیا جبکہ پوتوں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حاجی محمد الوخیل اپنے دو پوتوں 14سالہ محمد اسد اور 12سال کےمحمد ارسلان کو موٹر سائیکل پر اسکول چھوڑنے جا رہے تھےکہ بارش کے باعث پھسلن سے موٹر سائیکل نہر مہاجر برانچ میں جاگری۔

مقامی افراد نے فوری طور پر حاجی محمد کونہر سےنکال لیا جبکہ دونوں بچوں کی تلاش جاری کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین