• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’معلوم نہیں کہ کب کونسی ویڈیو وائرل ہوجائے‘


فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبول اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ کب اُن کی کون سی ویڈیو وائرل ہوجائے۔

اداکارہ نیلم منیر نئی نسل کے مشہور فنکار سمیع خان کی ساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں۔

حال ہی میں ڈراما ’دل موم کا دیا‘ میں شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کرکے ناظرین کے دل جیتنے والی مایہ ناز اداکارہ نیلم منیر نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا کسی فنکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، مہوش حیات اور اظفر رحمان میرے فوٹو شوٹنگ پر آئے اور میرے لیے پھولوں کے تحائف بھی لائے۔ میں ان دونوں کی فلم کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ ان کی فلم بھی کامیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری اسکرین کیمسٹری سمیع خان کے ساتھ بہت اچھی ہے، ان کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے بتایا کہ ایک کمرشل کے شوٹ کے دوران انہوں نے مجھے سیڑھیوں سے گرنے سے بچایا بلکہ میری جان بچائی۔

نیلم منیر نےفلم رانگ نمبر 2 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں پانچ گیت شامل ہیں، ایک شادی کا زبردست گانا بھی ہے جو فلم بینوں کے دل جیت لے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ فلم رانگ نمبر 2 کے پروموشن کے لیے پنجاب کے چھوٹے چھوٹے شہر وں کا رخ کریں گے،یہ فلم میری دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل چھپن چھپائی میں احسن خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا تھا۔

رانگ نمبر 2 جیو فلمز، امجد رشید اور حسن ضیاء کی مشترکہ پیشکش ہے جس میں جاوید شیخ، محمود اسلم، دانش نواز،ثنا فخر اور یاسر نواز کی اداکاری سب کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دے گی۔

تازہ ترین