• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ، تمام فریقوں کو خطے کو جنگ سے بچانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین