آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پہاڑی پورہ،خود ساختہ انسپکٹرکی لڑکے سے زیادتی کی کوشش ،مزاحمت پرزخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں خود کو سی ٹی ڈی کاانسپکٹر ظاہر کرنیوالے شخص اور اس کے تین ساتھیوں نے لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر لہولہان کردیا ۔حبیب اللہ ولد بابو خا ن سکنہ بدھو ثمر باغ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز پولیس نے اس کے بھائی احسان اللہ کو گرفتار کیا تھا جسکو چھڑانے کیلئے خود کو سی ٹی ڈی کاانسپکٹر ظاہر کرنے والا عارف اس کے ساتھ تھانے گیا اور واپسی پر اسے ساتھ لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ تین ساتھیوں کی مدد سے زیادتی کی کوشش کی تاہم اس نے مزاحمت پر تو چاروں افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا مدعی کے مطابق اس سے قبل بھی عارف اس کی گاڑی رینٹ پر لے گیا تھا جسکے 60ہزار روپے اس لئے واپس نہیں کررہاہے کہ وہ خود کو سی ٹی ڈی کا انسپکٹر ظاہر کرتاہے اور ہر بار کہتاہے کہ گاڑی اس نے سرکاری کام کے لئے استعمال کی ہے اپنے کام کے لئے نہیں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

پشاور سے مزید