• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی گاڑیوں کا ذاتی استعمال ،نیب ٹیم کل نوازشریف سے تحقیقات کریگی

لاہور( جنگ نیوز)سکیورٹی گاڑیاں ذاتی استعمال کرنے کے معاملہ پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیرکونوازشریف سے تحقیقات کریگی۔ ہائی سیکورٹی گاڑیوں کی انکوائری میں شاہدخاقان عباسی کابیان قلمبند کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے معاملے پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیر کو نوازشریف سے تحقیقات کریگی، نیب ٹیم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کریگی، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اورمریم نوازنے استعمال کیں،جرمنی سے 33بلٹ پروف گاڑیاں غیر قانونی خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016کے مہمانوں کیلئے تھیں، 33 میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں۔

تازہ ترین