• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان :لیویز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تفتان لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈکیتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ شوکت تفتان کے علاقے تالاب میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ ہفتے کو کارروائی کی ملزم نے لیویز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم لیویز نے ملزم کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔
تازہ ترین