• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل وائوڈا کی آف شور کمپنیاں نیب کو نظر نہیں آئیں ،حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں،خسرو بختیار پر کیسز ہیں لیکن وہ نیب کو نظر نہیں آتے، ٹاک شوز میں چیئرمین سے متعلق حقائق سامنے آتے ہیں، قومی اسمبلی کی کمیٹی تحقیقات کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے چیئرمین نیب کے حوالے سے تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہاجارہا ہے پرویز خٹک کو گرفتار نہ کرنا ان کی صحت درست نہیں،ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی میں سب سے بڑا کردار نیب کا ہے، ساری اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان نالائقوں کی حکومت سے قوم کو نجات دلائے۔

حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے تمام معاشی ٹارزن استعفا دے کر چلے گئے۔ نئے بجٹ میں سات سو ارب کے ٹیکس لگنے ہیں۔ مہنگائی کا سونامی ابھی آنا ہے، عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے۔

تازہ ترین