• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیر ستان واقعے پر اپوزیشن کا اظہار تشویش

شمالی وزیرستان کے واقعے پر اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اے این پی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے اظہار تشویش سامنے آیا ہے۔

اے این پی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، جمہوریت کےلیے برداشت کا کلچر اپنائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا ءکے درجات بلند فرمائے، خاڑ کمر واقعے کے حقائق پارلیمنٹ کے سامنے آنے چاہیے، اس واقعے پر پر سیاست کرنا قومی جرم ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کے نکتہ نظر سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، اس پر بحث ہوسکتی ہے، لیکن سیاسی لوگوں کے ساتھ تشدد نہیں ہونا چاہیے۔

مریم نواز نے کہاکہ محبت امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، ہر پاکستانی کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے۔

سینیٹ کی قومی یکجہتی کمیٹی نے وزیرستان واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

چیئرمین بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ کمیٹی وفد کو وزیرستان کے دورے کا موقع ملے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی مصالحت اور امن کا کردار ادا کرنا چاہیے، بیان سے ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے جس سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچے ۔

تازہ ترین