• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں دو سرکاری نرخناموں کا سلسلہ بند نہ ہو سکا

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں دو سرکاری نرخناموں کا سلسلہ بند نہ ہو سکا۔ میونسپل کارپوریشن کے بازاروں میں دیئے گئے نرخنامے میں قیمتیں زیادہ رکھی جاتی ہیں۔ آبپارہ اور ایچ نائن بازار میں انہی نرخوں پر پھل سبزیاں فروخت ہوتے ہیں۔ شہر بھر کے دکاندار مجبوراً مارکیٹ کمیٹی کے نرخناموں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ اے سی سٹی عمر رندھاوا، اے سی رورل سعد اور ڈائریکٹر انڈسٹری اینڈ لیبر نے جی سیون رمضان بازار، ڈی ایچ اے، بحریہ اور لہتراڑ روڈ پر کارروائیاںکیں۔ کیشن اینڈ کیری سٹور کے باہر پھل اور سبزی فروخت کرنے والے ایک سٹال ہولڈر کا کہنا ہے کہ مقررہ کنٹرول نرخوں پر چیزیں ملتی نہیں سستی کیسے فروخت کریں۔
تازہ ترین