• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے پرویز مشرف علاج کیلئے باہر آسکیں گے، ڈاکٹر امجد

Latest News
دبئی......دبئی میں پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر امجد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز مشرف جلد علاج کے لیے دبئی آسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سیر و سیاحت کیلئے بیرون ملک نہیں آرہے، ان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے میں گیپ ہے، جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر امجد کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپریشن نہ ہوا تو مشرف کے مفلوج ہونے کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، معاملہ وزرات داخلہ کے پاس ہے۔
تازہ ترین