• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کیخلاف مہم پاکستان دشمنی ،نشانہ بنانیوالے ناکام ہونگے ،پرویز الٰہی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت نیب اور اسکے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ایک ممتاز قومی ادارے اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں لیکن اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ان کا مقدر ہے، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں کیونکہ قومی اداروں کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے لیکن قومی اداروں کا وقار پامال کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں کمزور کرنے والے وطن دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل نہیں کر سکیں گے اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا، چیئرمین نیب بااصول، ایماندار و باوقار اور مضبوط شخصیت کے حامل ہیں۔

تازہ ترین