• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان واقعہ، غیر ملکی سازش ، سینیٹ کمیٹی ڈیل کرے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر ریاست احساس کرے، اور سیاسی ڈائیلاگ کےزریعے قوموں کی شکایات سنے ۔ طاقت کا استعمال اور ایسی تنظیموں پر پابندی مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دے گی ۔ پی ٹی ایم کے مسئلے پر قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی اپنےمذاکراتی عمل کو مزید تیز کرے پاکستان کیخلاف غیر ملکی سازش ہورہی ہے سینیٹ کمیٹی ڈیل کرے ۔ سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلا کر تمام شراکت داروں کو مدعو کرکے مزاکرات کیے جائیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ایک قانونی حق ہے، ریاست کی جانب سے طاقت کا استعمال کم سے کم ہونا چاہئے ۔ شمالی وزیرستان واقعہ میں معصوم شہری جان بحق ہوئے ۔ ریاست کو ان باتوں کا سامنا ہے کہ پاکستان کا پڑوسی بھارت ہمیں عدم مستحکم کرنے اور خطے کا چوکیدار بننے کا عزم رکھتا ہے۔ راء اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان میں آپریشن، اور راء کی افغانستان میں موجودگی حقیقیت ہے ۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا خطے میں گٹھ جوڑ ہے ۔ خطے میں ایران امریکہ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین