• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری واٹرسپلائی کے ریفرنس کی تیاری کیلئے متعلقہ محکموں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصو صی)سابقہ حکومت کی جانب سے مری واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے کو بلا وجہ روکنے اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا کیس نیب یا اینٹی کرپشن کو بھجوایا جائے گا۔اس امرکا فیصلہ منگل کوصوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و بلدیات راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی نمبر2 کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں مری واٹرسپلائی کے ریفرنس کی تیاری کے لیے محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سمیت متعلقہ محکموں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
تازہ ترین