• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شاہ سلمان اسلامی ممالک میں یکجہتی کے خواہاں ہیں‘‘

امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس نےکہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے خواہاں ہیں، انکی کوششوں سے 27 رمضان المبارک کو ہونے والی اسلامی کانفرنس کا بہترین نتیجہ نکلے گا۔

ایک اخبار کو انٹرویو میں عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز تمام مسلم ممالک کےدرمیان اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 27 رمضان کو ہونےوالی اسلامی کانفرنس کے بہتر نتائج نکلیں گے۔

عبدالرحمٰن السدیس کاکہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےشہزادہ محمد بن سلمان کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جاری منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

امام کعبہ نےاسلامی ممالک کے میڈیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اقدار اور ضابطے کو اپناتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے کا جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین