بارہویں عالمی کپ کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہورہا ہے۔ دس ٹیمیں میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔ تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی اپنا رنگ جماتے میدان میں موجود ہوں گے۔
ورلڈ کپ 2019ء میں جہاں کئی چہرے آخری مرتبہ اس بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے وہیں کئی ایسے پلیئرز بھی ہیں جو کہ پہلی بار عالمی کپ کا حصہ بن رہے ہیں۔
پاکستان کے سرفراز احمد، بھارت کے ویرات کوہلی، انگلینڈ کے آئن مورگن، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسی، سری لنکا کے دمتھ کرونارتنے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر، افغانستان کے گلبدین نائب اور بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے ہمراہ عالمی کپ کے حصول کےلیے ایک دوسرے سےپنجہ آزما ہوں گے۔
عالمی کپ میں حصہ لینے والی دس ٹیموں کے مجموعی طور پر 150 کھلاڑیوں کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ قریباً 81 کھلاڑی ایسے ہیں پہلی مرتبہ اس بڑے مقابلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ چہرے اس ٹورنامنٹ میں نئے ضرو ر ہیں لیکن اپنی ٹیم کےلیے ٹورنامنٹ جیتنے کی امید ہیں۔ ذیل میں ہم دیکھیں گے کہ ا ن ٹیموں میں شامل 81 نئے کھلاڑی کون سے ہیں؟
انگلینڈ
میزبان ملک انگلینڈ جو عالمی کپ کے حصول میں اب تک ناکا م رہا ہے۔ انگلش ٹیم میں 9 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ عالمی کپ کا حصہ بن رہے۔ ان میں جیسن رائے، جو ڈینگی، ٹام کیرن، ڈیوڈ وکی، جانی بیرسٹو، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
پاکستان
سابق عالمی چیمپئن پاکستان کے دستے میں اس مرتبہ 10 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، عابد علی، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلیا
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا میں اس مرتبہ 9 کھلاڑی پہلی مرتبہ عالمی کپ کھیلیں گے۔ جن میں عثمان خواجہ، شان مارش، مارکس اسٹونیس، جائے رچرڈسن، ایلیکس کیری، ناتھن کولٹر نائل، جیسن بہرینڈروف، ایڈم زمپا اور ناتھن لیون شامل ہیں۔
بھارت
دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن بھارت کے دستے میں 9 نئے کھلاڑی ہیں، جس میں وجے شنکر، کیدر جادھو،ہاردک پانڈیا، لوکیش رامل، کلدیپ یادیو، جسپریت بومرہ اور یوزویندر چہل شامل ہیں۔
سر ی لنکا
سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کے دستے میں سات کھلاڑی پہلی مرتبہ عالمی کپ کھیلیں گے، جس میں اوِشکا فرنانڈو، دھننجایا ڈی سلوا، ایسورواودانا، ملندا سری وردنے، کوشل مینڈس، جیفری وینڈرسے اور نوان پردیپ شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز
دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے دستے میں 9 کھلاڑی میںایون لیوس، شمرون ہیٹمائر، ایشلے نرس، فابین ایلن، کارلوس بریتھویٹ، نکولس پورن، شائی ہوپ، اوشین تھامس اور شینن گیبریل پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ بھی پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتنے کی خواہش میں آٹھ نوآموز کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتررہی ہے۔ کیوی ٹیم کے کولن ڈی گرینڈہوم، کولن منرو، جمی نیشام، مچیل سینٹنر، ٹام بلنڈیل، ہنری نکولس، لوکی فرگوسن اور اش سوڈھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ کے دستے میں سات کھلاڑی پہلی مرتبہ عالمی کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ایڈم مارکرم، راسی وین ڈرڈوسین، اینڈائل فیلوکوایو، ڈیوین پروٹوریس، لونگی اینگیدی، کرس مورس اور تبریز شمسی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش
بنگلہ دیش ا پنے سات کھلاڑیوں کے ساتھ عالمی کپ میں اتر رہی ہے۔ جس میں محمد سیف الدین، مصدق حسین، مہدی حسن، لٹن داس، محمد جیمنی، مستفیض الرحمٰن اور ابو زید شامل ہیں۔
افغانستان
افغانستان کی ٹیم میں سات کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں مجیب الرحمن، راشد خان، محمد شہزاد، رحمت شاہ،حشمت اللہ شاہدی، حضرت اللہ زازئی اور نور علی زدران شامل ہیں۔