اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اعلی عدلیہ کے معزز جج صاحبان کے خلاف حکومتی ریفرنس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوئی اختلاف نہیں سننا چاہتے وہ خواہ پارلیمنٹ سے آئے، میڈیا یا عدلیہ سے۔ اعلی عدلیہ کے جج صاحبان کے خلاف ریفرنس حکومت کا عدلیہ پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا عکاس ہے۔ مسلم لیگ (ن) عدلیہ پر حملے کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔