اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ،جے آئی ٹی کے سربراہ مرکزی گواہ واجد ضیا پر جرح مکمل کرلی گئی ،عدالت نے آخری گواہ تفتیشی افسر بارہ جون کو طلب کرلیا جبکہ واجد ضیاء نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ والیم آٹھ اے میں جو بنکس ریکارڈ ہیں اصل دستاویزات نہیں لیکن بنکس سے تصدیق شدہ ہیں ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔