• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،ایڈز کی تشخیص پر شوہر کا بیوی پر کاروکاری کا الزام ،قتل کرکےلاش درخت پر لٹکا دی

سکھر(بیورورپورٹ/اے ایف پی) ایڈز کی تشخیص ہونے پر شوہر نے کاروکاری کا الزام لگا کراپنی بیوی کو قتل کرکے لاش درخت پر لٹکادی،جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈکھن ضلع شکار پور کے گاؤں علی محمد واندھ میں ملزم بہادر علی رند نے اپنی 32 سالہ بیوی مسمات زرینہ کو ایڈز کی بیماری پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش درخت پر لٹکا دی، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو بھائی کی مدد سے قتل کیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزم بہادر کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے بھائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین