• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آمنہ اور میرا جی کا بابرہ شریف کو شاندار خراج تحسین


آمنہ الیاس اور میرا جی نے بابرہ شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان کے نامور اداکار محمد علی، بابرہ شریف اور زیبا کی سپر ہٹ اور لاہور اور کراچی میں گولڈن جوبلی منانے والی فلم نوکر 14 دسمبر 1975ء کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوئی، اس فلم کے کئی گیت سپر ہٹ ثابت ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبولیت ایم اشرف کی موسیقی اور ناہید اختر کی آواز میں ماضی کی صفِ اوّل کی فن کارہ بابرہ شریف پر فلمایا ہوا نغمہ ’یہ آج مجھ کو کیا ہوا‘ کو حاصل ہوئی اور اب 44 برس بعد اس سپر ہٹ کلب سونگ کو باکمال ہدایت کار ثاقب ملک نے اپنی فلم باجی میں شامل کیا ہے۔

اس گانے کو آج کے زمانے کے مطابق نئے اور دل کش انداز میں نئی نسل کی مشہور گلوکارائیں آئمہ بیگ اور نتاشا کی مدھر آواز میں تیار کیا گیا ہے، آئمہ بیگ کی آواز آمنہ الیاس پر جبکہ نتاشا کی آواز میرا جی پر فلمائی گئی ہے۔

اس کلب سانگ کو نامور کوریوگرافر نگاہ حسین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈی او پی سلمان رزاق ہیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ یہ میری فنی زندگی کا یاد گار گانا ثابت ہوگا، فلم بین ہمیں اس گانے کی وجہ سے یاد رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کرے اور ماضی کی فلموں کے گانوں کی طرح آج کی نئی فلموں کے گانے بھی دھوم مچادے۔

اداکارہ میرا جی کا کہنا تھا کہ میں بنیادی طور پر فلم اسٹار ہوں، میں نے اس گیت میں اپنا سب سے بیسٹ کام کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین