• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل پر بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا ہے،گوگل نے کرکٹ ورلڈکپ کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیاہے۔

اس نئے ڈوڈل میں مختلف ممالک کی کٹ میں ملبوس کھلاڑیوں کو کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آج سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے اوول میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلامیچ کل ویسٹ انڈیزکےخلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی۔

تازہ ترین