• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں پھنسے 322 پاکستانی وطن پہنچ گئے

ملائیشیا میں پھنسے 322 پاکستانی پی آئی اے کے بوئنگ 777 جہاز سےاسلام آباد پہنچ گئے۔

ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں نے واپسی پر قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے وہ ملائشیا میں قید تھے، وہاں قید پاکستانیوں کا برا حال ہے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلیے اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب میں قید 2100 میں سے 300 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، دیگربھی 3 ماہ میں وطن پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ 320 قیدیوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت نے خصوصی جہاز ملائیشیا بھیجا تھا، قیدیوں کی واپسی پراُٹھنے والے 5 کروڑ روپے کے اخراجات حکومت نے ادا کیے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانی زلفی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے قیدیوں کا یہ مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین