• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نےعوام کاکھاناپیناچھین لیا،اس کی لائف ختم ہوگئی،آصف زرداری

اسلام آباد(جنگ نیوز،ایجنسیاں) سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر کہا ہےکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے،اسٹائل بتا رہا ہے کہیہ زیادہ دیر نہیں چلے گی،اپوزیشن عید کے بعدملکر تحریک چلائیگی،جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے،ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ مختلف اہداف ہیں،عوام کا کھانا چھین لیا،ا سٹائل بتارہاہے،حکومت زیادہ دیرنہیں چلے گی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا،جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں جس کےباعث ڈیوٹی جج محمد بشیرنے ملزمان کی حاضری لگا کرسماعت 14 جون تک کیلئے ملتوی کردی، آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہرگفتگو کرتےہوئے کہاکہ یا احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی،انہوں نےکہاکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں،حکومت کا انداز بتارہاہےکہ کہ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی ،ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری سے ڈرتے تونہیں؟ جس پر انہوں نے کہاکہ 13 سال میں نے پہلے ہی جیل کاٹی ہے،سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا،صحافی نے سوال کیا کہ زرادری صاحب آپ نے خاموش رہنے کا مشورہ دیا، تو کب تک خاموشی اختیار کیے رکھیں گے؟ خان صاحب نے کہا تھا کہ آپ آئیں گے تو کنٹینر اور کھانا پینا دیں گے لیکن کل جو ہوا اس پر کیا کہیں گے،آصف علی زر داری نے کہاکہ انہوں نے کیا کھانا پینا دینا ہے انہوں نے تو عوام کا کھانا پینا چھین لیا ہے،جب حکومت گرانا مقصود نہیں تو حکومت مخالف تحریک چلانے کا کیا فائدہ؟۔آصف علی زر داری نے کہاکہ عید کے بعدحکومت مخالف تحریک چلائیں گے،تحریک چلانے کے مختلف مقاصد ہیں۔
تازہ ترین