• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائل میں تاخیر ہو جائے تو قانون کہتا ہے ملزم کوضمانت دیدیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے مقدمہ قتل کے ملزم جہانگیر کی ضمانت قبل از گرفتار ی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے جبکہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ٹرائل میں تاخیر ہو جائے تو قانون خود کہتا ہے کہ ملزم کوضمانت دے دیں،سندھ ہائیکورٹ نے ایک کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ جاری کرنے میں پانچ سال لگا دیئے تھے،ا مید ہے کہ اب وہ اس نوعیت کے مقدمات کو جلد نمٹانے کی کوشش کرے گی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی کے مقدمہ قتل کے ملزم جہانگیر کی ضمانت قبل از گرفتار ی کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل خلیق احمد نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی سے د لائل پیش کئے اور بتایا کہ ان کا موکل جہانگیر نومبر 2015 سے جیل میں ہے ،جس پر فاضل عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور چیف جسٹس نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ٹرائل رکا ہوا ہے کوئی کام نہیں ہوا اورملزم جیل میں ہے ،بہت حیرانی کی بات ہے کہ آپ ضمانت کی بات ہی نہیں کر رہے ہیں،ہائیکورٹ میں بھی تاریخیں ہی لے لیتے ہیں۔ 
تازہ ترین