• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہن شادی کے دو ہفتوں بعدپنڈت کیساتھ بھاگ گئی

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں ایک دلہن شادی کے دو ہفتوں بعدہی پنڈت کے ساتھ بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں رواں ماہ 7مئی کو رینا بائی کی شادی انجام پائی، شادی کے دو ہفتوں بعد ہی رینا بائی شادی کی رسومات ادا کرنے والے پنڈت ونود مہاراج کے ساتھ بھاگ گئی۔دلہن کے گھر والوں کے مطابق رینا بائی 23مئی سے لا پتہ ہے اورگھر سے بھاگتے ہوئے رقم ، قیمتی زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئی ۔ڈسٹرکٹ ویدیشاکے گائوں توری باگروڈ سے تعلق رکھنے والی رینا بائی کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر پولیس میں درج کرا دی گئی ۔رینا بائی کے خاندان والوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے دلہن کے شادی سے قبل پنڈت کے ساتھ تعلقات تھے۔

تازہ ترین