• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ضیاء الحق کا جسد خاکی فیصل مسجد سے سی ڈی اے کے قبرستان منتقل کرنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا جسد خاکی فیصل مسجد سے سی ڈی اے کے قبرستان منتقل کرنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے ۔خورشید خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جانے والی رٹ میں وفاقی حکومت بذریعہ سیکرٹری داخلہ ،چیئرمین سی ڈی اے اورسیکرٹری قانون وپارلیمانی امور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیاکیاگیاہے کہ اسلام آباد دارلخلافہ ایک ٹائون پلاننگ کے تحت آباد کیاگیا ہے جس میں رہائشی (کمرشل ،علاقہ ،تعلیمی ادارے ،ہسپتال ،کھیلوں کے میدان ) اورقبرستانوں کیلئے الگ الگ جگہیں مختص ہے ایسی صورت میں جنرل ضیاء الحق کو فیصل مسجد کے احاطہ میں دفنانا ایک غیر قانونی فعل ہے ۔لہذا عدالت عالیہ رٹ پٹیشن منظور کرکے اس اقدام کو غیر آئینی قراردے ۔
تازہ ترین