• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمت 15 روپے کم کر کے 95 روپے فی کلو کر دی ہے۔

گھریلو سلینڈر 180 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ فی کلو 15 روپے کمی کےبعد گھریلو سلینڈر 180 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا، قیمت میں کمی کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔

عرفان کھوکھر نے خبردار کیا کہ درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگائی گئی تو اس اقدام کے خلاف ہڑتال کر دیں گے۔

تازہ ترین