• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی فائرنگ، شوپیاں میں 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب بھارتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم کشمیر و فلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

قابض بھارتی فوج نے آج صبح مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض فوج نے گزشتہ روز بھی سوپور میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

دوسری جانب سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی اپیل پر آج جمعۃ الوداع کو بطور یوم کشمیر و فلسطین منایا جا رہا ہے۔

سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگ قابض فورسز کے مظالم کا شکار ہیں۔

سید علی گیلانی نے اپیل کی ہے کہ تمام مسلم امہ نماز جمعہ میں کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی آزادی کے لیے دعا کریں۔

تازہ ترین