• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کو کئی ماہ بعد خواب آ گیا، کہتے ہیں کہ قربانی چھوٹی نہیں بڑی عید پر ہو گی، سیاسی گرمی بڑھے گی کوئی باہر جائے گا تو کوئی اندر جائے گا۔

منظور وسان نے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ 2020ء میں عمران خان کو وزیر اعظم نہیں دیکھ رہے اور عمران خان کو اپنی جماعت کی طرف سے ری پلیس کر دیا جائے گا۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملک گروی رکھ دیا ہے، جبکہ ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عید کے بعد عوام خود ہی سڑکوں پر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔

پی پی کے سینئر رہنما نے نئی پیش گوئی میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مل کر عید کے بعد تحریک چلائیں گی تو کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی گرمی بڑھے گی، کوئی باہر جائے گا تو کوئی اندر جائے گا اور نواز شریف کی جگہ مریم نواز اور شہباز شریف کی جگہ حمزہ شہباز لیں گے۔

منظور وسان نے جج ریفرنس کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ اچھے جج ہیں اور ان کے بڑوں کی پاکستان بنانے میں بڑی قربانیاں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے غداروں کو پھانسی ملنی چاہیے اور پیپلز پارٹی احتساب کے خلاف نہیں، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

تازہ ترین