• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے، 2015ءمیں نیب کو مسئلہ تھا، ہر کیس سپریم کورٹ پر چھوڑ دیا، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ 2015میں نیب کو کوئی مسئلہ درپیش تھا، نیب نے اپنے سر سے بوجھ اتار کر ہر کیس سپریم کورٹ پر ہی چھوڑ دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پوسٹ آفس کے سابق ملازمین شبیر اعوان اور محمد سمیع کیخلاف بدعنوانی کے مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت کے دوران عدم شواہد کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے نیب کی اپیل خارج کردی ہے۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز نیب کی جانب سے پوسٹ آفس کے سابق ملازمین و ملزمان شبیر اعوان اور محمد سمیع کے خلاف سرکاری چیکوں کی چوری اور جعلی اکائونٹس سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت کی تو فاضل وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ یہ 17سال پہلے کا معاملہ ہے۔
تازہ ترین