• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی کا ہمیشہ ہر اول دستہ رہی ہے ‘‘

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کےلیے جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی ہے اور رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔


فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نون لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کی تضحیک میں ’مجھے کیوں نکالا‘ کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے،نو ن لیگی کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟

تازہ ترین