کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری انجینئر صابر احمد کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ گئے اور لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے مر حومہ کی مغفرت ،بلندیٔ در جات کی بھی دعا کی ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔