• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کردی ہے۔ معافی کا اطلاق اُن قیدیوں پر ہوگا جو 60 سے 65 سال کے ہیں اور وہ خواتین قیدی جن کے بچے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو آزادی پانے والے قیدیوں کو عید سے پہلے آزاد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مجوزہ معافی18 سال سے کم عمر قیدیوں کے لیے بھی ہے،اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر بھی ہوگا جو دو تہائی یا ایک تہائی سزا مکمل کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مجوزہ معافی ان قیدیوں کے لئے نہیں ہے جو ملک کے خلاف سازش، جاسوسی، دہشت گردی، اغواء، زناء اور ڈکیتی میں ملوث ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سزا میں معافی کا فائدہ 3613 قیدیوں کو ہوگا،معافی کے بعد 100 سے زائد قیدی آزاد ہوجائیں گے، یہ آزادی انکے لیے عید کا تحفہ ہے، امید ہے وہ اپنے خاندان سے اچھی زندگی بسر کریں گے۔

تازہ ترین