• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی گینگ ریپ کیس میں کیا پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی پولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں؟

کیا پولیس کے دیر سے فرانزک نمونے لئے جانے کے باعث ملزمان کو بچ نکلنے کا موقع مل رہا ہے؟

راولپنڈی میں طالبہ کے گینگ ریپ کیس کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی،چاروں پولیس اہلکار ملزمان اور ایک سویلین کے ڈی این اے نمونے مظلوم خاتون کے جسم سے لیے گئے نمونوں سے میچ نہیں ہوسکے۔

یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ خاتون کے جسم پر دانتوں کے کاٹے کے نشان کا نمونہ فرانزک لیبارٹری بھیجا ہی نہیں گیا۔

فرانزک سائنس ایجنسی نے متاثرہ طالبہ کے کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ طالبہ کے جسم پر 3 جگہ خراش اور دائیں بازو پر دانت کے کاٹنے کا نشان ہے۔

تازہ ترین