• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور امریکی لڑکے کاپیانو بجانے کا شاندار مظاہرہ


کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی لڑکے کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیااور کسی ماہر میوزیشن کی طرح پیانو بجانے کا شاندار مظاہرہ کررہا ہے۔

امریکی ریاست اوہائیوسے تعلق رکھنے والا17سالہ Darrius Simmonsنہ صرف پیانو بجانے کا شوقین ہے بلکہ پیانو پر موسیقی کی خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں بھی کمال مہارت رکھتا ہے۔

 اس نے اپنی شاندار پرفارمنس سے یہ ثابت کردیا کہ اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو کوئی بھی کام نا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ ڈیریس کی قدرتی طور پر ہاتھوں کی صرف چار انگلیاں ہیں تاہم اس نے کبھی اپنی اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔

تازہ ترین