• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،امام بارگاہ پر خود کش دہشت گرد کی شناخت، حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)کلی بڑو میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والا کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام افطاری سے قبل کیچی بیگ کے علاقے کلی بڑو میں ٹریفک اہلکار پر فائرنگ کر کے فرار ہوتے ہوئے پولیس کے جوابی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردی کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر جمیل احمد عرف سیف اللہ کے نام سے ہو گئی جو ہزار گنجی سبزی مارکیٹ میں ہونے والے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور وہ حملہ اپنے بہنوئی کے ذریعے کرایا تھا پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز میکانگی روڈ پر امام بارگاہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور خود کش حملہ آور کو وہ خود موٹرسائیکل پر چھوڑ کر گیا تاہم پولیس نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر جمیل احمد عرگ سیف اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ چکا ہے اورشہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پولیس اور ایف سی نے اس کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کر دی تھی ہفتے کی شام کو بھی اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے آیا تھا تاہم پولیس نے اس کا حملہ ناکام بنادیا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ گشت بھی بڑھا دیا ہے ۔
تازہ ترین