• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کا اقدام قرار دیاہے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاء اللہ لانگو ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی اور بارکونسل کے دوسرے اراکین کی جانب سے ایک قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بار کونسل ریفرنس دائر کرنے کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، تمام صوبائی بار کونسلز ، سندھ ، لاہور، پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کے کی جانب سے منظور کی گئی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے بلوچستان بار کونسل کی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی ریفرنس کو واپس لیا جائے بلوچستان بار کونسل نے اس سلسلے میں تین جون کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کی مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین