میانوالی میں کار اور ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ موسیٰ خیل روڈ پر ڈھک پہاڑی کے مقام پر پیش آیا، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد راولپنڈی سے عید منانے آبائی علاقے پائی خیل جارہے تھے۔
کار میں سوار محمد خان، اسکی بیوی اور دو بچےجاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 14سال کا فیصل 11 سال کی جویریہ شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کردیا گیا ہے، متوفی محمد خان راولپنڈی پولیس میں ملازم تھے۔