وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام شش وپنج میں نہ پڑیں،عید 5 جون کوہوگی،رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔
فواد چوہدری کا جیو کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈر ہے پوپلزئی 3 جون کوکوئی چاند نہ چڑھادیں،چاند کی فلم تو سپرڈپر ہٹ ہوگئی،اندازہ نہیں تھا اتنی لائم لائٹ ملے گی۔
وفاقی وزیر سائنس نے کہا کہ حکومت کو باہر سےنہیں اندر سے خطرہ ہے،احتساب کی صورتحال سےلوگ کیا، وزیراعظم بھی خوش نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔