لندن(آئی این پی ) وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے آیا ہوں، ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ساتھ لے جاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا لندن پہنچ گئے ایئر پورٹ پر پاکستان ہائی کمیشن عملے نے فیصل واوڈا کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس پاکستان لے جانے کیلئے یہاں آیا ہوں، دونوں شخصیات کے گلے میں ہاتھ ڈال کر اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔فیصل ووڈا کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ پر کام چل رہا ہے۔ عابد شیرعلی سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ عابد شیر علی کون ہے؟ انسانوں سےمتعلق سوال کریں، انہوں نے بتایا کہ لندن کی جائیداد میں نے گوشواروں میں ظاہر کر رکھی ہے۔