ملتان(اے پی پی،جنگ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں برف پگھلنےکے اشارے مل رہے ہیں۔ ہم نئی بھارتی حکومت کومذاکرات کے کی دعوت دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہے۔بشکیک میں ششما سوراج سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ ہم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران کمرشل فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔ ہندوستان نے پہل کی کہ فضائی حدود کھولنا چاہتے ہیں، ہماری طرف سے مثبت جواب دیا گیا۔