• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا، اجلاس کے 12نکاتی ایجنڈے میں متعدد امور شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے،اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملک کی داخلی سیکورٹی، سیاسی و معاشی صورتحال ،گزشتہ عام انتخابات کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے،کابینہ اجلاس میں حج پالیسی اور پلان 2019 کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔اجلاس کے ایجنڈے میں سنگل اکانٹ پالیسی کی منظوری اور محکموں کے اکانٹس میں بجٹ رقوم رکھنے کیخلاف پالیسی کی منظوری بھی شامل ہے۔
تازہ ترین