معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا اسکرپٹ یاد کرتی نظر آرہی ہیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کیمرے کے پیچھے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلچسپ انداز میں اسکرپٹ یاد کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے ہندی میں لکھا ہے کہ ’ہوا میں اُڑتے بالوں کے پس منظر میں کیا آپ نے دو کبوتروں کو محسوس کیا؟‘
واضح رہےفلم بھارت میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، جیکی شروف، نورا فاتحی اور سنیل گرور سمیت دیگر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
فلم کو سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری، بھوشن کمار نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایت مشہور فلم ساز علی عباس ظفر نے دی ہے۔
یاد رہے فلم بھارت رواں ماہ 5 جون کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔