بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 250 وکٹیں اور 5ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اوول میں سر انجام دیا ہے۔
یہ ان کے کیریئر کا 199واں میچ تھا، پاکستان کے عبد الرزاق نے یہی ہدف 258 میچزکھیل کر حاصل کیا تھا جو اب ان کے پاس اعزاز نہیں رہا۔
شکیب نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 3ہزار رنزکے ساتھ 200وکٹ مکمل کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔