بنکاک میں جانوروں کے سالانہ شو کا انعقاد کیا گیا .
جس میں مختلف اقسام کے درجنوں جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے رہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہونے والے اس سالانہ شو میں مختلف نسل کے کتے اور بلیوں سمیت سانپ، خرگوش، چھپکلی، چوہوں اور پرندوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد مختلف اقسام کے درجنوں جانور نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے بنکاک کا رُخ کیا ۔
درجنوں جانوروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچے بھی بیحد انجوائے کر رہے تھے۔