• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی،افطار ڈنر کے مہمانوں کو ہراساں کرنےپر پاکستان کا احتجاج

پاکستان نے بھارت کی طرف سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن میں افطار ڈنر کے مہمانوں کو ہراساں کیے جانے پر سخت احتجاج کیا ہے، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے اور اسے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خا رجہ اسلام آباد سے بھارتی ہائی کمشنر کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی کو پاکستانی ہائی کمشنر نے دہلی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا ۔

افطار سے کچھ دیر پہلے بھارتی سیکورٹی اداروں نے ہائی کمشن کا محاصرہ کیا اور آنے والے مہمانوں کی سخت چیکنگ کیں ، تصاویر اتاریں اور انہیں حراساں کیا ۔

اس موقع پر افطار میں شرکت کیلئے آنے والے کشمیری مہمانوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اور توہین آمیز سلوک کیا گیا، یہی رویہ 22 مارچ کو ہونے والی تقریب میں بھی اپنایا گیا تھا۔

دفتر خا رجہ نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں بھارت کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ، یہ ویانا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہے ،بھارت یقینی بنائے کہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات نہ ہوں۔

تازہ ترین