ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو روکنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت خطے کو تباہی کی طرف گھسیٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترک صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ واضح اشتعال انگیزی ہے۔
حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا: ٹرمپ
متحدہ عرب امارات حکومت نے دبئی میں پانی پر تیرتا دنیا کا تیسرا فلوٹنگ میوزیم بنانے کا اعلان کر دیا۔
آئر لینڈ میں فلسطین کی حامی امیدوار کیتھرین کونولی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا امکان ہے۔
بھارت میں ایک دلت نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے فلسطینی ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
امریکی شہر نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے۔
لندن میں سمر ٹائم ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ہے، سردیوں میں شام جَلدی ہونے کی صورت میں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔
فرانس نے سیکیورٹی گارنٹی کے تحت یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق ارادے کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم اس وقت 15 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
امریکی انتظامیہ نے کولمبیا کے صدر پر الزام لگایا کہ انہوں نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ترکیہ کے شہر استنبول کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوئے جس میں پاکستان کا 2 رکنی وفد شریک ہے۔
بڑھتے قرضوں اور ادائیگی کا دباؤ کم کرنے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے اڈانی گروپ کو مبینہ طور پر مالی معاونت فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تھائی لینڈ کی اسٹائل آئیکون اور سابقہ ملکہ مادر سری کِٹ 93 برس کی عمر میں چل بسیں۔
امریکہ میں قائم جنوبی ایشائی ادارے ’سلام‘ نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ میں نسل کشی میں اسرائیل کی معاون اور مدد گار رہی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں ہوگا۔