• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر تھانوں کا سرپرائز وزٹ کیا جائے،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے عید الفطر کے موقع پر تھانوں کا سرپرائز وزٹ کرنے کیلئے  ٹیم بنانے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں امن وامان کے حوالے سے میٹنگ منعقدکی گئی جس میں تینوں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ٹریفک اور ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی اور تمام ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کو یقینی بنائیں،انہوں نے تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ ہر 15 روز میں ریکارڈ مرتب کر کے ارسال کریں۔

عید الفطر کے موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ٹیم بنائیں جو اچانک تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریگی اور کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

میٹنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں کے سدباب کا جائزہ لیا اور روک کے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی چند واداتوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جبکہ عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر ویسٹ، سینٹرل اور ملیر پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام پر خصوصی توجہ دیں ۔

میٹنگ میں پچھلے سال اور موجودہ سال کے ابتدائی 5 ماہ کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔

تازہ ترین