• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کی کامیابی پر وریندر سہواگ نے کیا کہا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستا نی ٹیم غیر متوقع کھلتیہےاور اتار چڑھاؤ کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے لئے آج بہت بڑی کامیابی ہے ،ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے اورفہرست میں نیچے آنے کے بعدکامیابی سے ٹاپ پر آگئے۔

انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے سنسنی خیز مقابلے کے حوالے سےلکھا ’آخر کار ورلڈکپ کا سب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا‘۔

واضح رہے کہ وریندر سہواگ اپنے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے خبروں کاحصہ رہتے ہیں تاہم اس بار انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کر کے لوگوں کو بہت اچھا پیغام دیا۔

وریندر سہواگ نے بہت عرصے بعد ایساغیر جانبدارانہ ٹوئٹ کیا ہے جو دونوں ممالک کے لئے بہت اچھا پیغام ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گزشتہ روز کے مقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ نمبر ون انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی تھی۔ اس شاندار فتح پر قومی ٹیم خوب داد سمیٹ رہی ہے۔

تازہ ترین